ڈیفنس فیز 2 میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق, ڈرائیور موقع سے فرار: پولیس

ڈیفنس فیز 2 میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق, ڈرائیور موقع سے فرار: پولیس

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈیفنس لائبریری کے قریب پیش آیا, ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جان سے گئے, پولیس حکام کے مطابق دونوں نوجوان کورنگی پی این ٹی کالونی کے رہائشی تھے۔

جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 20 سالہ حمزہ اور 22 سالہ سمیر کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں نوجوان آپس میں دوست تھے اور موٹرسائیکل پر منڈی جارہے تھے۔ڈرائیور ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *