مقبوضہ بیت المقدس میں صومالی لینڈ کےسفارتخانے کے قیام پر پاکستان کی مذمت

مقبوضہ بیت المقدس میں صومالی لینڈ کےسفارتخانے کے قیام پر پاکستان کی مذمت

پاکستان سمیت سعودی عرب، مصر، قطر، اردن، ترکی، انڈونیشیا، جبوتی، صومالیہ، ریاست فلسطین، عمان، سوڈان، یمن، لبنان اور موریطانیہ کے وزرائے خارجہ نے اتوار کو مشترکہ بیان میں نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا: ’ان 15 ممالک وزرائے خارجہ نے کہا کہ یہ قدم نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ قانونی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘

بیان میں مزید کہا کہ ’یہ اقدام مقبوضہ بیت المقدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت پر براہ راست حملہ تصور ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *