میں مومنہ اقبال کو کہوں گا کہ نام تمہارا مومنہ ہے اور کام شیطانوں والا ہے، تم پہلے 5 سال تک اس ثاقب چدھڑ سے مال اور پیسہ کھاتی رہی ہو، تب تمہاری غیرت اور حیا کیوں نہیں جاگی؟ معروف سوشل میڈیا مبلغ کا بیان
معروف سوشل میڈیا مبلغ علامہ ناصر مدنی کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے درمیان حالیہ تنازعہ پر اداکارہ کو کڑے ہاتھوں لیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے منفرد اندازِ گفتگو کی وجہ سے مشہور علامہ ناصر مدنی نے مسلم لیگ ن کے رکنِ اسمبلی ثاقب چدھڑ اور معروف اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان جاری تنازعہ پر اپنے ردعمل میں اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، علامہ ناصر مدنی نے کہا کہ اس معاملے میں یکطرفہ ہمدردی بٹورنے کے لیے عورت کارڈ کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔انہوں نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے انتہائی سخت الفاظ کا استعمال کیا اور کہا کہ میں مومنہ اقبال کو کہوں گا کہ نام تمہارا مومنہ ہے اور کام شیطانوں والا ہے، تم پہلے 5 سال تک اس ثاقب چدھڑ سے مال اور پیسہ کھاتی رہی ہو، تب تمہاری غیرت اور حیا کیوں نہیں جاگی؟ اب اچانک تمہاری عزت کا مسئلہ بن گیا؟ ایم پی اے سے ڈالرز، قیمتی موبائل فونز اور یہاں تک کہ اپنی بہن کی یونیورسٹی کی فیسیں تک وصول کیں، جب یہ سب کچھ لیا جا رہا تھا، تب اخلاقیات کہاں تھیں؟۔
اداکارہ کی جانب سے ایم پی اے پر گندے میسجز بھیجنے کے الزامات پر طنز کرتے ہوئے علامہ ناصر مدنی نے کہا کہ اب مومنہ اقبال کو یاد آ رہا ہے کہ ثاقب چدھڑ مجھے گندے میسج کرتا ہے، تو تم نے اس سے رابطہ کس لیے کیا تھا؟ کیا تم نے اسے سورۂ یاسین سیکھنے کے لیے میسیج کیا تھا؟ جب معاملات بگڑ جاتے ہیں تو ہمارے ہاں عورت کارڈ کھیل کر خود کو معصوم ثابت کرنے کی روایت بن چکی ہے جو کہ غلط ہے۔علامہ ناصر مدنی نے اس معاملے میں صرف ایک فریق کو قصوروار ٹھہرانے کے بجائے حکومت سے غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ اس معاملے میں مکمل انصاف کریں، حکومت کو چاہیے کہ پہلے اس اداکارہ سے یہ پوچھے کہ تمہیں کس نے کہا تھا کہ اس سیاستدان سے پیسہ کھاؤ؟ پیسے دینے والے اور لینے والے، دونوں کا یکساں احتساب ہونا چاہیے تاکہ سچائی سامنے آ سکے۔
