دنیا کے معمر ترین زمینی جانور کے طور پر مشہور کچھوا ’’جوناتھن‘‘ کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے خصوصی اعزاز سے نواز دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق Jonathan (tortoise) کی عمر تقریباً 194 سال بتائی جاتی ہے، جس کے باعث اسے دنیا کا قدیم ترین زندہ زمینی جانور قرار دیا جاتا ہے۔
یہ کچھوا سی شلز جائنٹ کچھوے کی نسل سے تعلق رکھتا ہے، جس کی اوسط عمر تقریباً 150 سال ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق جوناتھن کی عمر کا اندازہ 1832 کے آس پاس پیدائش کے حساب سے لگایا گیا ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اس سے بھی زیادہ عمر کا ہو سکتا ہے۔
جوناتھن اس وقت جزیرہ سینٹ ہیلینا میں رہائش پذیر ہے، جہاں اسے 1882 میں سی شلز سے منتقل کیا گیا تھا۔ اپنی طویل زندگی کے دوران اس نے جدید تاریخ کے کئی اہم عالمی واقعات اور تبدیلیوں کو دیکھا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اسے ’’ICON‘‘ کا درجہ دیتے ہوئے اس کی غیر معمولی عمر اور منفرد حیثیت کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔
