پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں پہلی بار وادی کیلاشکی سائرہ جبیں شامل، انٹر نیشنل ڈیبیو کر لیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں پہلی بار وادی کیلاشکی سائرہ جبیں شامل، انٹر نیشنل ڈیبیو کر لیا

خاتون کرکٹر سائرہ جبیں نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کر لیا، پاکستان ویمن ٹیم میں پہلی بار وادی کیلاش سے تعلق رکھنے والی سائرہ جبیں نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کرتے ہوئے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا۔

25 سالہ سائرہ جبیں خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں واقع وادی کیلاش کے معروف قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ لاہور کے کنیرڈ کالج میں زیرِ تعلیم ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھا چکی ہیں۔ تاہم اپنے پہلے بین الاقوامی میچ میں وہ صرف 5 رنز ہی بنا سکیں۔

دوسری جانب ان کے قومی ٹیم میں انتخاب پر اہلِ خانہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سائرہ کی والدہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کی بیٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بنی ہے اور وہ مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *