انمول عرف پنکی کے اہلخانہ کا بھی منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف

انمول عرف پنکی کے اہلخانہ کا بھی منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی سے گرفتارمنشیات فروش انمول عرف پنکی کے اہلخانہ کا بھی منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق انمول عرف پنکی کے 6بھائی اور 4بہنیں ہیں،انمول عرف پنکی کے تین بھائیوں کا مجرمانہ ریکارڈ سامنے آیا ہے،ملزمہ کے تین بھائی ریاض بلوچ، محمد ناصر اور شوکت بخش منشیات فروشی میں ملوث ہیں،پنکی کا بھائی شوکت بخش منشیات فروشی کیلئے خاص کارندہ ہے۔

تفتیشی حکام کاکہنا ہے کہ پنکی کے بھائیوں کیخلاف اسلحہ آرڈیننس اورنارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں،ملزم شوکت بخش 2024میں بوٹ بیسن تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار ہوا تھا، ریاض بلوچ اور ناصر کیخلاف سچل، گزری اور بوٹ بیسن تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

تفتیشی حکام کا مزید کہناتھا کہ پنکی سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے،ملزمہ2006میں کراچی سے لاہورمنتقل ہوئی، 2008میں منشیات کا کام سنبھالا ،ملزمہ کی ایک بہن اور دو بھائی کراچی میں منشیات کے نیٹ ورک کو سنبھالتے تھے، منشیات جب کراچی آتی تھی توکراچی میں موجود انعم نام کی خاتون منشیات وصول کرتی تھی۔

تفتیشی حکام کے مطابق 8رائیڈرز کےنام بھی سامنے آئے ہیں،جو مختلف مقامات پر منشیات کی ترسیل کو یقینی بناتے تھے ،جب بینک اکاؤنٹس میں پیسے موصول ہو جاتے تھے اس کے بعدلوکیشن فائنل کی جاتی تھی اور منشیات وہاں سپلائی کی جاتی تھی،تفتیش کرنے والوں کاکہنا ہے کہ ملزمہ کا جس مقدمے میں 3دن کا ریمانڈ لیا گیا ہے وہ چوکہ قتل کا مقدمہ ہے،اس لئے ملزمہ سے منشیات کے حوالے سے بہت زیادہ تفتیش نہیں کی جارہی ہے،ان کاکہناتھا کہ عدالت سے ملزممہ کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *