اسٹیج پر نوٹوں کی بارشگلوکار کرنسی کے تلے دب گیا

اسٹیج پر نوٹوں کی بارشگلوکار کرنسی کے تلے دب گیا

اپنی نوعیت کا حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے، اسٹیج شو کے دوران دلچسپ اور غیر معمولی منظر دیکھنے میں آیا، جہاں ایک گلوکار پر کرنسی نوٹوں کی بارش کر دی گئی جس کے باعث وہ نوٹوں کے ڈھیر تلے تقریباً دب گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع دوارکا کے علاقے کھمبھالیہ میں ایک ’’دیرو پروگرام‘‘ کے دوران پیش آیا، جب پرفارمنس کے دوران شرکاء کی جانب سے فنکار پر نوٹ نچھاور کیے گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو گلوکار اس قدر زیادہ نوٹوں کے ڈھیر میں گھر گیا کہ اسٹیج ایک لمحے کے لیے کرنسی کے طوفان کا منظر پیش کرنے لگا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اسے ایک ’’غیر حقیقی اور حیران کن منظر‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *