پولیس نے کہا کہ جب ہم آئیں تو آپ نے مسکرا کر دروازہکھولتا ہے، انمول عرف پنکی کا پولیس پر الزام، رپورٹ

پولیس نے کہا کہ جب ہم آئیں تو آپ نے مسکرا کر دروازہ کھولتا ہے،انمول عرف پنکی کا پولیس پر الزام، رپورٹ

عدالت میں پیشی کے دوران منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی نے بیان دیا کہ میرے گھر میں پہلے سے منشیات پلان کی تھی اور مجھ سے پولیس نے کہا تھا کہ جب ہم آئیں تو دروازہ مسکرا کر کھولنا ہے۔

ملزمہ کا عدالت میں کہنا تھا کہ مجھے 20 دن سے اٹھایا ہوا ہے، مجھے دھمکی دی جا رہی ہے کہ اگر بتائے گئے نام نہ لیے اور سب کچھ قبول نہ کیا تو میری فیملی کو اٹھا لیں گے اور نقصان پہنچائیں گے۔ انمول پنکی نے کہا کہ مجھ سے زور زبردستی سے سیاسی اور دیگر لوگوں کے نام کہلوائے جا رہے ہیں اور پولیس اپنی مرضی کا بیان دلوانا چاہتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *