لاہور: پنکی کے لاہور والے عالیشان گھر کی تصویر سامنے آگئی، اس گھر میں کون کون رہتا ہے ؟اس حوالے سے بھی تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے لاہور میں رہائش پذیر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
دستاویزات کے مطابق انمول عرف پنکی کے لاہور میں موجود کرائے کے گھر کا معاہدہ 300 روپے والے سٹام پیپر پر 11 ماہ کے لیے کیا گیا۔ کرایہ نامہ طاہر نامی شخص کے نام پر تیار کرایا گیااور ایڈوانس کے طور پر 90 ہزار روپے دیئے گئے جبکہ مہینےکاکرایہ 45 ہزار طے ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے وقت اس کے والدین بھی گھر میں موجود تھے جبکہ پنکی کی گرفتاری کے بعد سے گھر کو تالے لگے ہوئے ہیں۔
