وزیر اعلیٰ سندھ کی شاہراہ بھٹو پر پولیس پیٹرولنگ یقینی بنانے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ کی شاہراہ بھٹو پر پولیس پیٹرولنگ یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شرجیل میمن کے ہمراہ شاہراہِ بھٹو کا دورہ کیا جس دوران ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے وزیراعلیٰ کو شاہراہِ بھٹو کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے شاہراہِ بھٹو پر راؤنڈ دی کلاک پولیس پیٹرولنگ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ شاہراہِ بھٹو پر ہر وقت موثر پیٹرولنگ نظر آئے۔

مراد علی شاہ نے شاہراہ بھٹو کے ہر انٹرچینج پر پولیس چیک پوسٹس قائم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *