پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے تاہم اس مرتبہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ حیران کن میک اوور نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
فہد مصطفیٰ ان دنوں اپنی نئی ہارر کامیڈی فلم زومبیڈ کی بھرپور تشہیر میں مصروف ہیں جو عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی پروموشن کے دوران اداکار نت نئے اور غیر روایتی انداز اپنا کر مداحوں کو حیران کر رہے ہیں۔
حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فہد مصطفیٰ نے اپنی داڑھی منڈوا دی جبکہ وہ اپنے ساتھی کی داڑھی پر بھی مشین چلاتے نظر آئے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے دلچسپ اور تنقیدی تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کچھ مداحوں نے اداکار کے نئے لک کو غیر معمولی قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کہیں داڑھی کے معاملے پر نیا تنازع نہ کھڑا ہوجائے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ بغیر داڑھی کے فہد مصفطیٰ عجیب اور بوڑھے لگ رہے ہیں جبکہ ایک اور صارف نے انہیں بھارتی فلموں کے ولن سے ملا دیا۔
