چین کی ایران اور امریکا کشیدگی میں کمی کیلئے مسلسل کوششیں، مذاکرات واحد حل قرار

چین کی ایران اور امریکا کشیدگی میں کمی کیلئے مسلسل کوششیں، مذاکرات واحد حل قرار

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین ایران اور امریکا کے درمیان جاری بحران کے حل کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ کے لیے چار اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ جن کا مقصد خطے میں استحکام اور دیرپا امن قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام ضروری ہے۔ جبکہ شہریوں اور غیر فوجی اہداف کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ بحری راستوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی سلامتی اور جوہری عدم پھیلاؤ کے اصولوں پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔ تاکہ عالمی سطح پر امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

انہوں ںے کہا کہ موجودہ صورتحال کا کلیدی حل ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات میں ہے۔ جبکہ چین پاکستان سمیت دیگر ممالک کی ثالثی کی کوششوں کی بھی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریقین جنگ بندی برقرار رکھتے ہوئے کشیدگی کم کریں تاکہ مشرق وسطیٰ میں جلد از جلد پائیدار امن بحال ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *