کشمیر میں احتجاج کرنے والے ایجنٹ یا غدار نہیںیہ لوگ ہمارے اپنے ہیں: وزیر اعظم فیصل راٹھور

کشمیر میں احتجاج کرنے والے ایجنٹ یا غدار نہیںیہ لوگ ہمارے اپنے ہیں: وزیر اعظم فیصل راٹھور

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیرِاعظم فیصل راٹھور نے کشمیر میں حالیہ صورت حال کے حوالے سے پیر کو کہا ہے کہ ’احتجاج کرنے والے لوگ ہمارے اپنے ہیں، اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں۔ یہ کہنا درست نہیں کہ یہ لوگ ایجنٹ یا غدار ہیں، تاہم ان میں مایوسی اور رہنمائی کی کمی ضرور موجود ہے۔‘

وزیرِاعظم آفس سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر صبر اور لچک کا مظاہرہ کیا جاتا تو صورتحال اس نہج تک نہ پہنچتی، اور اب پیدا ہونے والی کشیدگی افسوسناک ہے، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔

انہوں نے احتجاجی قیادت سے اپیل کی کہ وہ اشتعال انگیز رویہ کم کرے، حتمی مطالبات اور الٹی میٹمز سے گریز کرے اور دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔ ان کے مطابق مسائل کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *