اسلام آباد پولیس نے 26 نمبر چونگی سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی انور تاج کو حراست میں لے کر کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تاحال 26 نمبر چونگی پر موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما عاطف خان سینئر پولیس حکام سے بات چیت کی۔
راستہ کھولنے سے متعلق پی ٹی آئی قیادت اور پولیس کی بات چیت جاری ہے، 26 نمبر چونگی بند ہونے سے ٹیکسلا جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔اسلام آباد انتظامیہ نے جی ٹی روڈ پر کنٹینرز لگا کر سڑک بند کردی، ٹریفک جام میں کئی ایمبولینسز پھنس گئی ہیں۔پولیس نے ایم این اے انور تاج کو حراست میں لینے کے بعد قیدی وین میں بٹھادیا گیا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا قافلہ اب تک چونگی پر موجود ہے جبکہ پولیس نے غیر متعلقہ افراد کو ہٹادیا ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد پولیس نے 26 نمبر چونگی سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی انور تاج کو حراست میں لے کر کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تاحال 26 نمبر چونگی پر موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما عاطف خان سینئر پولیس حکام سے بات چیت کی۔