سینئر صحافی ایثار رانا نے عاصمہ چوہدری کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنی زندگی میں بہت لوگوں کو دیکھا جو یہ سمجھتے تھے کہ اب مجھے کوئی ہٹا نہیں سکتا، ضیا ء الحق کا لاہور میں آخری جملہ تھا کہ میری کرسی بہت مضبوط ہے، اس کے بعد جو ہوا وہ سب کو پتہ ہے،اقتدارمیں بیٹھا ہوا ہرشخص یہ سمجھتا ہے کہ اقتدار کبھی نہیں چھوڑے گا، پھر مارکوس کی طرح اسے جوتیاں پہننے کا موقع بھی نہیں ملتا۔
ان کا مزید کہناتھاکہ حسینہ واجد کی طرح اسے ہیلی کاپٹر کے فرش پر بٹھا کر لے جایا جاتاہے اور وہ کہتی ہے کہ پانی پینا ہے تو کہا جاتاہے کہ انڈیا جا کر پینا، یہاں پانی بھی نہیں ہے۔
