سابق سینیٹر تاج آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق 

سابق سینیٹر تاج آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق 

پشاور: سابق سینیٹر تاج آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ موٹروے ایم ون پر سابق سینیٹر تاج آفریدی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے،حادثے میں سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق جبکہ ان کا  ڈرائیور زخمی  ہو گیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق تاج آفریدی کی گاڑی کو کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب حادثہ پیش آیا، سابق سینیٹر تاج آفریدی اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *