بیروت پر اسرائیلی حملہ ہوا تو شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کو کسی نقصان سے بچنے کیلئے علاقہ خالی کرنا ہوگا: ایرانی مسلح افواج

بیروت پر اسرائیلی حملہ ہوا تو شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کو کسی نقصان سے بچنے کیلئے علاقہ خالی کرنا ہوگا: ایرانی مسلح افواج

ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔

خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو خطے میں اپنی شرانگیز کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے ضاحیہ اور بیروت پر بمباری کی دھمکیاں دے چکے ہیں اور وہاں کے شہریوں کو انخلا کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اگر ان دھمکیوں پر عمل کیا گیا تو مقبوضہ علاقوں کے شمالی حصوں اور فوجی بستیوں کے رہائشیوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر وہ کسی  نقصان سے بچنا چاہتے ہیں تو علاقہ چھوڑ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *