پنکی کے کیس میں پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں غلط ایڈریس درج کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

کراچی میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے کیس میں پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں غلط ایڈریس درج کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں ملزمہ کو گارڈن ویسٹ بلال آرکیڈ فیز ٹو کے ایک فلیٹ سے گرفتار ظاہر کیا گیا جبکہ وہاں گزشتہ آٹھ سال سے ایک اور خاندان کرائے پر رہائش پذیر ہے۔ بلال آرکیڈ کی یونین کے عہدیدار اور فلیٹ مالک سلیم احتجاجاً گارڈن تھانے پہنچ گئے۔ یونین عہدیدار کے مطابق پولیس نے ایف آئی آر میں درج غلط ایڈریس پر معذرت کرلی ہے۔ یونین کا کہنا ہے کہ پولیس حکام نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا نمائندوں کو فلیٹ میں داخلے یا مکینوں سے بات چیت کی اجازت نہ دی جائے۔

کراچی میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے کیس میں پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں غلط ایڈریس درج کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں ملزمہ کو گارڈن ویسٹ بلال آرکیڈ فیز ٹو کے ایک فلیٹ سے گرفتار ظاہر کیا گیا جبکہ وہاں گزشتہ آٹھ سال سے ایک اور خاندان کرائے پر رہائش پذیر ہے۔

بلال آرکیڈ کی یونین کے عہدیدار اور فلیٹ مالک سلیم احتجاجاً گارڈن تھانے پہنچ گئے۔ یونین عہدیدار کے مطابق پولیس نے ایف آئی آر میں درج غلط ایڈریس پر معذرت کرلی ہے۔ یونین کا کہنا ہے کہ پولیس حکام نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا نمائندوں کو فلیٹ میں داخلے یا مکینوں سے بات چیت کی اجازت نہ دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *