وفاقی وزیر علی پرویز ملک کے بیان ’پاکستان نے پہلی بار امریکہ سے 60 لاکھ بیرل تیل درآمد کیا ہے‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے صحافی ظفر نقوی نے کہاہے کہ میں حیران ہوں کہ ملک و قوم کی کیا خدمت ہے سوائے ٹرمپ کی پالش کے، آپ تقریبا 1000 ناٹیکل میل کوچھوڑکر 9000 ناٹیکل میل سے تیل منگوا رہے ہیں، فریٹ کاسٹ، وقت کا ضیاع مہنگا خام تیل کسی بھی زاویے سے دیکھ لیں کوئی منطق نہیں بنتی، روس یوکرین جنگ کے بعد بہت سستا تیل بیچ رہا ہے وہاں سے کیوں نہیں؟ ایران تو بہت ہی سستا ہے امریکہ بہادر کا اتنا خوف ہے، خلیجی ممالک سے تیل ہمیں بہت سستا پڑتا ہے، اور پھر سعودی عرب ہمیں Deferred payment پر تیل دیتا ہے، امریکہ سے تیل منگوانا مجھے صرف ٹرمپ کی مالش پالش کے علاوہ کچھ بھی مثبت نظر
نہیں آتا

