ایرانی نژاد اداکارہ مندانا کریمی نے 16 برس بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، اپنے بیان میں مندانا کریمی نے موجودہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری صورتحال نے انہیں شدید جذباتی طور پر متاثر کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا بیگ تیار ہے اور میں ایران جانے کی تیاری کررہی ہوں، اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے ممبئی میں احتجاج میں حصہ لینے کے بعد اپنے بہت سے دوستوں کو کھو دیا ہے اور میں محسوس کرتی ہوں کہ بھارت نے مجھے دھوکہ دیا ہے،میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں بھارت کو یوں الوداع کہوں گی’۔
مندانا کریمی نے اپنے پیغام میں کہا ان کا بیگ تیار ہے اور وہ ایران واپسی کی تیاری کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں انہیں ممبئی میں شدید تنہائی اور جذباتی دباؤ کا سامنا رہا۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ احتجاج میں شرکت کے بعد ان کے کئی دوستوں سے رابطے متاثر ہوئے اور وہ خود کو پہلے سے زیادہ تنہا محسوس کر رہی ہیں۔
