اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کا کہنا ہے جب آئے روز مقد مہ درج اور گرفتاریاں ہوں گی تو بچے کہاں جائیں گے، میرے بیٹے کے اسائلم پر واویلا کیا جا رہا ہے ، بتایا جائے اس سے پہلے کتنے لوگوں نے اسی خوف اور ڈر کی وجہ سے اسائلم حاصل کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہاں امن نہیں،مجھے موقع ملا تو میں بھی اسائلم لوں گا،اگر عمران خان رہا نہیں ہوتا تو یہ ملک رہنے کے قابل ہی نہیں رہے گا۔ یہاں مجرم سر عام ایوانوں میں پھر رہےہیں، یہاں فسطائیت ، ظلم اور جبر ہے۔ عوام کو استحکام ، سستا انصاف اور ریلیف چاہتے ہیں۔ جب تک ملک میں امن، سیاسی استحکام اور مہنگائی کم نہیں ہو گی، حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔
