امریکی ہتھیاروں کو آبنائے ہرمز سے گزر کر خطے میں واقع فوجی اڈوں تک نہیں پہنچنے دیں گے، ایرانی فوج

امریکی ہتھیاروں کو آبنائے ہرمز سے گزر کر خطے میں واقع فوجی اڈوں تک نہیں پہنچنے دیں گے، ایرانی فوج

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ وہ امریکی ہتھیاروں کو آبنائے ہرمز کے ذریعے خطے میں قائم فوجی اڈوں تک پہنچنے کی اجازت نہیں دے گی۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، بدھ کو ایرانی فوج کے سابق چیف آف سٹاف جنرل عبدالرحیم موسوی کی شہادت کو چالیس دن مکمل ہونے پر مشہد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نے کہا کہ آج آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی افواج کے سٹریٹجک کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے کا کنٹرول پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے پاس ہے جبکہ مغربی حصے کی نگرانی ایرانی فوج کی بحریہ کر رہی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر مؤثر کنٹرول، مسلسل نگرانی اور خودمختاری کے تحفظ سے ملک کو تیل کی آمدن میں دوگنا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اب ہم امریکی ہتھیاروں کو آبنائے ہرمز کے راستے خطے میں موجود فوجی اڈوں تک نہیں پہنچنے دیں گے۔‘

ان کے بقول، ’جو بھی جہاز یا سامان آبنائے ہرمز سے گزرے گا، اسے ایرانی افواج کی نگرانی میں ہی اس راستے سے گزرنا ہوگا۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *